• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اسکول کی 3 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا


بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں اسکول کے ساتھ مذہبی تہوار منانے کیلئے جانیوالی 3 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

اسکول طالبات کے والدین کی جانب سے پولیس میں بچیوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی، جو بعد میں گھر پہنچیں اور اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے متعلق والدین کو آگاہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں تہوار کی تقاریب میں شرکت کیلئے جانیوالی طالبات کو مبینہ طور پر 3 افراد بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ ایک ہوٹل پر لے گئے جہاں انہوں نے بچیوں کو کھانا کھلایا اور اس کے بعد شہر سے 64 کلو میٹر دور ایک لاج میں لیکر گئے جہاں انہوں نے 3 الگ الگ کمرے بک کروا رکھے تھے۔

ملزمان نے وہاں پر بچیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اگلے دن متاثرہ طالبات کو حیدرآباد کے ترناکہ علاقے میں چھوڑ دیا۔ 

خوف کی وجہ سے لڑکیوں نے پہلے واقعہ چھپایا، لیکن بعد میں والدین کو بتایا جنہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔

شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے طالبات کا طبی معائنہ کروایا اور زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید