• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کروادیا

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے 60 کڑوڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے بیان ممبئی پولیس کو ریکارڈ کروادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم اسٹاراور کاروباری شخصیت شلپا شیٹی نے ممبئی پولیس کے اکانومک اوفینس ونگ(EOW) کے دفتر میں بیان ریکارڈ کروایا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اداکارہ نے ساڑھے 4 گھنٹے تفتیشی افسران کے سوالات کے جوابات دیے۔

ای او ڈبلیو اہلکار نے بتایا پولیس نے اداکارہ کے گھر جاکر بھی معاملے کے حوالے تفتیش کی جس میں شلپا شیٹی نے اپنی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں ہونے والی مبینہ مشکوک ٹرانزایکشن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 انکوئری کے دوران شلپا شیٹی نے کئی اہم دستاویزات فراہم کیں جن کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

ممبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اداکارہ شلپا شیٹی اور انکے شوہر کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید