• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کی سدرا امین بھی شامل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کی بیٹر سدرا امین کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 

آئی سی سی نے بھارت کی سمریتی مندھنا اور جنوبی افریقہ کی تذمین برٹس کو بھی نامزد کیا ہے۔

کھلاڑیوں کی نامزدگی ستمبر کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی۔

دوسری جانب آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کے ابھیشک شرما اور کلدیپ یادیو کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے برائن بینٹ کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید