• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی زندگی میں بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کے لئے بارہ ماہ کا ہدف دے دیا گیا ہے۔عوام کی زندگی میں بہتری لانے والا ہر کام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ہر شہر میں کارڈیالوجی، نیورولوجی، پیڈز اور ڈائیلسیز سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرایگزی کیوٹنگ ایجنسی آئی ڈیپ کے افسران اور متعلقہ کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور افسران سے ماسٹر پلان پر بریفنگ لی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب لاہور میں 72 ارب روپے کی لاگت سے 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنا رہی ہے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پاکستان کا پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا۔کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی انشاءاللہ مفت علاج ہوگا۔915 بستروں پر مشتمل یہ کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا۔
لاہور سے مزید