• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 2 سال مرکزی مسلم لیگ کااحتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 2 سال مکمل ہونے پر کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہر بھر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضا فلسطین زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک خواتین نے اعلان کیا کہ "غزہ کی آزادی اور اسرائیل کی بربادی تک ہم سڑکوں پر نکلتی رہیں گی اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتی رہیں گی"۔
لاہور سے مزید