لاہور(خبرنگار)7 اکتوبر کو لاہور میں فضائی معیار مجموعی طور پر معتدل اور بہتر رہا، جبکہ بارش اور ہوا کے باعث آلودگی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسموگ نگرانی اورپیشگی سسٹم کے مطابق دن بھر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 95 سے 145 کے درمیان رہا۔ گزشتہ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش (0.3 سے 1.4 ملی میٹر) سے آلودہ ذرات میں کمی اور فضا کی شفافیت میں بہتری دیکھی گئی۔