• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلی ٰمریم نواز کامعیار اور شفافیت پرسمجھوتہ نہیں،ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نوازمعیار اور شفافیت پرسمجھوتہ نہیں کرتیں، پی ڈی پی کا پہلا مرحلہ مجموعی طور پر 52 شہروں کے لئے ریلیف کا باعث بنے گا۔ مرحلہ وار 200 شہروں میں جامع سیوریج سسٹم تعمیر کئے جائیں گے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس کے دوران پہلے مرحلے میں شامل 52 شہروں کے سٹریٹ میپ پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نصیر، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر اسد محمود نے پی ڈی پی میں پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے اور 12 شہروں کے سٹریٹ میپ متعلقہ میونسپل کمیٹیز کے چیف افسروں، میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر (ایم او آئی) اور سب انجنیئرز کے ساتھ شئیر کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بارانی پانی کے نکاس اور ذخیرے کیلئے زیر زمین واٹر ٹینک بنیں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ہر شہر میں ٹوٹی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس بھی پی ڈی پی کا حصہ ہیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو پی ڈی پی کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے میکانزم پر بریفنگ بھی دی۔
لاہور سے مزید