لاہور ( جنرل رپورٹر ) سُہیل عالم رکن مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب، نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں پر اشتعال انگیز بیانات اور منفی سیاست کی شدید ترین مذمت کی ہے۔ سُہیل عالم نے کہا کہ مریم نواز شریف پنجاب کی حقیقی محافظ ہیں عوامی مسائل کو سیاسی حربوں کے لیے استعمال کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی سیاسی ناکامیوں کا بھی اعتراف ہے۔