• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے: حماس

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مصر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

حماس کے سینئر عہدیدار طاہر النونونے کہا ہے کہ حماس مذاکرات کاروں اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ تعداد کے مطابق یرغمالیوں اور قیدیوں کے ناموں کی فہرست کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

حماس نے ڈیل ہونے پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری مثبت رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید