• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کھانسی کی شربت سے بچوں کی ہلاکت، عالمی ادارہ صحت نے وضاحت طلب کرلی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکتوں پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی۔ 

جینوا سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے پوچھا ہے کہ جس کف سیرپ سے اموات ہوئیں کیا وہ برآمد بھی کیا گیا ہے؟ 

ڈبلیوایچ او نے کہا بھارتی تصدیق کے بعد کف سیرپ پر عالمی میڈیکل الرٹ جاری کرنے پر غور ہوگا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایک ماہ میں 5 سال سے کم عمر 17 بچے اس سیرپ سے ہلاک ہوچکے ہیں، سیرپ میں ڈائیتھیلین گلائکول نامی زہریلا کیمیکل منظور شدہ حد سے 500 گنا زیادہ تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ نے دو کف سیرپ کےاستعمال پر پابندی کا نوٹس جاری کر دیا۔ 

نئی دہلی سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈائیتھیلین گلائکول کی موجودگی پر تلنگانہ میں کف سیرپ پر پابندی لگائی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید