• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے: فلسطین کمیٹی اور تحریکِ کشمیر کے زیراہتمام غزہ میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہرہ

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے فلسطین کمیٹی ناروے اور تحریکِ کشمیر ناروے کے زیراہتمام فلسطین اور غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت  اور بےگناہ فلسطینیوں کی شہادتوں اور اسرائیل کی غنڈہ گردی کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، انھوں نے کہا کہ غزہ کو رہنے دو اور اسرائیل کے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر، معصوم اور بے گناہ بچوں و عورتوں پر بمباری کر کے شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے کہا اسرائیل کے اس ظالمانہ اور بزدلانہ فعل کی ہر فورم اور پلیٹ فارم پر مذمت کی جا رہی ہے، پوری دنیا میں اس ظلم کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مظاہرے میں خواتین و حضرات اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی معاملات کو بند کیا جائے۔

اس موقع پر فلسطین کے حق میں نعرے لگائے گئے، آخر میں فلسطین کمیٹی ناروے نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید