امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس نے ’دی پیس پریذیڈنٹ‘ قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹرمپ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیر کی گئی تصویر اور کیپشن میں امریکی صدر کے لیے ’دی پیس پریذیڈنٹ‘ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد مواقع پر امریکی صدر 7 جنگیں رُکوانے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔
اس کی بنیاد پر دنیا کا معزز ترین اعزاز نوبیل انعام برائے امن جیتنے کے خواہاں ہیں، اس کے باوجود تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے جیتنے کے امکانات کم ہیں۔