• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیل انعام 2025 کے اعلانات کا آج سے آغاز، نگاہیں امن ایوارڈ پر

نوبیل انعام 2025 کے اعلانات کا آج سے آغاز شعبہ طب سے ہونے والا ہے، تاہم سب کی نگاہیں امن ایوارڈ پر ٹکی ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیل انعام 2025 کے اعلانات کا آغاز آج سے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیل کمیٹی کے مطابق یہ انعام ہر سال اُن سائنسدانوں اور محققین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے طب یا حیاتیاتی علوم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔ طبیعیات (فزکس) کا انعام 7 اکتوبر، کیمیا (کیمسٹری) کا اعلان 8، ادب (لٹریچر) 9 اکتوبر، نوبیل امن انعام 10 اکتوبر جبکہ معاشی علوم (اکنامک سائنس) کے نوبیل انعام کا اعلان 13 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

رواں سال نوبیل امن انعام کے لیے 7 جنگیں رکوانے کا دعویٰ کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی امیدوار ہیں، جبکہ ان کا مقابلہ غزہ امداد لے جانے والی معروف سویڈش ماحولیاتی و انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ سے ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق گریٹا کی موجودگی میں ممکنہ طور پر ٹرمپ کے نوبیل انعام جیتنے کے خواب کی تعبیر مشکل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مواقع پر خود کو نوبیل امن انعام کا حق دار قرار دیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہوں نے 7 جنگیں رکوائی ہیں، جس پر انہیں پاکستان اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک نے نوبیل انعام کے لیے نامزد بھی کیا ہے۔

دوسری طرف سویڈن سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کے لیے سرگرم گریٹا تھنبرگ نے بطور ماحولیاتی کارکن دنیا میں نام پیدا کیا۔ حال ہی میں گریٹا تھنبرگ اس قافلے کی قیادت بھی کر رہیں تھی جو دنیا بھر سے غزہ امدادی سامنا لے جارہا تھا، بعدازاں ان کے قافلے پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

اسرائیلی فورسز کی قید میں موجود گریٹا تھنبرگ اور ان کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ انہیں اسرائیلی پرچم چومنے پر بھی مجبور کیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں رواں سال نوبل امن انعام کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید