اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ستمبر 2025ء میں آنے والی ورکرز کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 18 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ستمبر میں سعودی عرب سے 75 کروڑ ڈالرز، متحدہ عرب امارات سے67 کروڑ ڈالرز جبکہ برطانیہ سے45 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.53 ارب ڈالرز کی ترسیلات آئیں، مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ترسیلات گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی سے 8.4 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 3 ماہ میں سعودی عرب سے 2.31 ارب ڈالرز، عرب امارات سے 1.98 ارب ڈالرز، برطانیہ سے 1.36 ارب ڈالرز اور یورپ سے 1.28 ارب ڈالرز بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 80 کروڑ ڈالرز بھیجے۔