وزارت سے سبکدوشی مبارک
کہ اُترا سر سے یہ جھنجٹ، یہ چکّر
نہیں اَیسوں میں گنڈاپور شامل
جو رہ جاتے ہیں کُرسی سے چپک کر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
رواں سال کے لیے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا گیا۔
پولیس بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی۔
توشۂ خانہ کیس ٹو میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ، بشریٰ بی بی کو ملنے والے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ ضمانت کے معاملے پر دخل اندازی کی جا رہی ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔
بھارت کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مدینہ ٹاؤن میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد کیا۔
ترجمان ایرانی حکومت نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔
شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔
روسی صدر نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کے غزہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور ہر اس منصوبے کی حمایت کریں گے جس سے گزہ میں خون خرابے کا خاتمہ ہو۔
جامعہ کراچی میں سماجی بہبود سال دوئم کی طالبہ انیقہ سعید شعبہ ریاضیات کے سامنے پوائنٹ سے گر کر جان بحق ہوگئی۔
بھارتی بزنس مین اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز وِنگ (EOW) کی تفتیش کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اِن کی کمپنی کو نوٹ بندی کے بعد شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کے باعث وہ قرض کی رقم واپس نہیں کر سکے۔
پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی، اترتے ہوئے حادثہ ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت H-1B ویزا پروگرام پر نئے اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 100،000 ڈالر فیس کے بعد ٹرمپ انظامیہ H-1B ویزا پر بہت سی اضافی شرائط اور پابندیاں بھی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔