ڈونلڈ ٹرمپ مخالف نیویارک اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
اٹارنی جنرل پر فرد جرم وفاقی گرینڈ جیوری نے ورجینیا میں عائد کی۔
لٹیشیا جیمز پر 2023 میں جائیداد کی خرید سے متعلق بینک فراڈ کا الزام ہے۔
صدر ٹرمپ نے حال ہی میں نیویارک اٹارنی جنرل اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اٹارنی جنرل نے 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
مقدمے میں عدالت نے ٹرمپ پر 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔