• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج، ٹرمپ سب سے بڑے خواہشمند

نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج ہوگا، امریکی صدر اس ایوارڈ کے سب سے بڑے خواہشمند ہیں۔

7 جنگیں ختم کرانے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت چمکی تو وہ نوبیل امن ایوارڈ لینے والے پانچویں امریکی صدر بن جائیں گے۔

اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈروولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما  یہ اعزاز پاچکے ہیں۔

بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا کی جنگیں رکوائیں۔

دو برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے نے ان کی نوبیل امن ایوارڈ کے بیچ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوبیل امن کمیٹی کی آخری میٹنگ پیر کو ہوچکی جس میں 338 نامزدگیوں پر غور کیا گیا تھا۔

پاک بھارت جنگ رکوانے پر پاکستان نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے سب سے پہلے نامزد کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید