• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری شادی صرف 4 ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی: زارا ترین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ زارا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ فرحان طاہر کے ساتھ شادی صرف 4 ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی لیکن باضابطہ معاملات طے ہونے میں وقت لگا۔

حال ہی میں زارا ترین نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور کے ساتھ ساتھ اپنی طلاق کے حوالے سے پہلی بار کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ فرحان طاہر سے میری شادی سال بھر بھی نہیں چلی بلکہ صرف 4 ماہ میں ہی مسئلے مسائل شروع ہوگئے تھے جس کے بعد ہم نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، لیکن قانونی طور پر طلاق میں وقت لگا۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان تقریباً 20 برس کا فرق تھا، میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک کی زندگی الگ ہوتی ہے، ہر ایک کا ماضی ہوتا ہے۔

زارا ترین کے مطابق اگرچہ کسی کے ماضی کے حوالے سے سب کچھ معلوم ہو تب بھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اسے اچھی طرح جانتے ہیں۔ مجھے بھی لگتا تھا کہ میں سب جانتی ہوں لیکن بعد میں علم ہوا کہ مجھے دھوکے میں رکھا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے حوالے سے بہت خواب سجائے تھے لیکن سامنے والے کی الگ مرضی تھی جس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ فرحان نے اپنے ماضی کے بارے میں کئی جھوٹ بولے، کئی باتیں خفیہ رکھی گئیں، غلط بیانی کی گئی۔ یہ سب مجھے بہت دیر میں معلوم ہوا کہ مجھے دھوکے میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر 2021ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور صرف ڈیڑھ سال بعد 2023ء میں ان کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید