• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجابی اداکار اور باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھُمن ہارٹ اٹیک سے چل بسے

کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کے اداکار و معروف باڈی بلڈر ورِندر سنگھ گھُمن دل کا دورہ پڑنے کے باعث 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورِندر سنگھ گھُمن کے بھتیجے امن جَوت سنگھ گھُمن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اِن کے چچا امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں اچانک اِنہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار کے اہلِ خانہ کا بتانا ہے کہ ورِندر سنگھ کندھے میں درد کی شکایت کے باعث امرتسر شفٹ ہوئے تھے اور علاج کے لیے ایک نجی اسپتال میں داخل تھے۔

دوسری جانب اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورِندر سنگھ کندھے کے آپریشن کے بعد مستحکم حالت میں تھے مگر اچانک اِن کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی اور وہ انتقال کر گئے۔

ورِندر سنگھ گھُمن نے اپنے فلمی کریئر کے دوران 6 فلموں میں کام کیا، اِنہیں آخری بار فلم ’ٹائیگر 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید