برطانیہ میں دسمبر سے نئے پاسپورٹس کا اجرا شروع ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرادیا ہے۔
نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان میں ’ٹیوڈر تاج‘ نمایاں ہوگا۔
نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر شامل ہوں گے۔
ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔
2023ء سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری ہو رہے ہیں۔