امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
مقامی بیوفورٹ کاؤنٹی کے شیرف آفس کی ایکس پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ اب سے کچھ دیر قبل علی الصبح پیش آیا۔
شیرف آفس کے مطابق ان کے دفتر کو اس حوالے سے متعدد اطلاعات موصول ہوئیں کہ ولیز بار اینڈ گرل پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے بعد حکام وہاں پہنچے اور قانون کے مطابق کارروائی کی۔