پنجاب میں پیر 13 اکتوبر سے انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
سربراہ پولیو پروگرام عدیل تصور نے کہا ہے کہ 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم میں 2 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز شریک ہوں گی۔
عدیل تصور نے کہا کہ پنجاب میں پولیو وائرس کی شرح 43 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد ہو گئی۔
اُن کا کہنا ہے کہ لاہور اور دیگر 15 اضلاع اب بھی وائرس سے متاثرہ ہیں، لاہور پولیو وائرس کے اندرونی پھیلاؤ کا مرکز بن رہا ہے۔