جنگ سے متاثرہ غزہ کے علاقوں میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان سے بھرے ہوئے ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
یہ ٹرک جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی کنٹرول میں کریم شیلوم بارڈر کراسنگ سے داخل ہوئے ہیں۔
امداد کی فراہمی کا سلسلہ 2 سال بعد جنگ بندی معاہدے کے تحت شروع ہوا ہے۔