• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ: اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایک طرف غزہ میں قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ جاری ہے تو دوسری جانب قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اُس فلسطینی قیدی احمد کاآبنیح کے گھر پر چھاپا مارا ہے جسے آج رہا کیا جانا ہے۔

اریحا میں پرِیزنَر کلب کے ڈائریکٹر عید براہما کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے احمد کاآبنیح کے اہلِ خانہ کو خبردار کیا  کہ وہ اُس کی رہائی کی خوشی میں کسی قسم کی نہ تقریب کریں اور نہ ہی اِنہیں لینے جائیں۔

اسرائیلی فوج نے الفوار کیمپ بھی دھاوا بول دیا ہے جس میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ نبلس  گورنریٹ میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گرفتار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید