• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی کرپٹو تاجر مہنگی ترین گاڑی لیمبورگینی میں مردہ پایا گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

یوکرینی کرپٹو کا تاجر مہنگی ترین گاڑی لیمبورگینی میں مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسٹنٹین گالیچ نامی یوکرینی کرپٹو کا تاجر جسے کوسٹیا کڈو کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، 11 اکتوبر کو یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ضلع اوبولونسکی میں اپنی لیمبورگینی یوروس میں مردہ پایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر 19 بلین ڈالر کی مارکیٹ کریش کے بعد تاجر نے خود کو سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات خودکشی کے طور پر کر رہے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے کونسٹنٹین گالیچ کے نام پر رجسٹرڈ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید