• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر بڑھ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد مالی منڈیوں میں مثبت ردِعمل دیکھا گیا جس کے اثرات کے نتیجے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی علامت ہے، اگر خطے میں کشیدگی میں مزید کمی آتی ہے تو شیکل مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے کے عمل میں پہلے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے سپرد کر دیے گئے جبکہ دیگر 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا، حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کرنے کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے 7 یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کر دیا گیا، رہائی پانے والے 7 یرغمالی اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق رہائی کے لیے 1 ہزار 966 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بس میں سوار ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جنوبی غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید