• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ امن منصوبہ صرف غزہ تک محدود، فلسطینی ریاست کے معاملے پر ابہام: سرگئی لاوروف

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کا منصوبہ صرف غزہ پٹی سے متعلق ہے۔

سرگئی لاوروف نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا امن پلان فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں انتہائی مبہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے میں واضح ہونا چاہیے کہ مغربی کنارے کا کیا کردار ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ کے امن منصوبے پر بین الاقوامی سطح پر مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں۔ 

فلسطینی قیادت نے اس منصوبے کو پہلے مسترد کر دیا تھا جبکہ اسرائیل نے اسے ’تاریخی موقع‘ قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید