• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثالث اورعالمی فریقین یقینی بنائیں، اسرائیل غزہ پر دوبارہ جارحیت نہ کرے: حماس

ترجمان حماس حازم قاسم—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ترجمان حماس حازم قاسم—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترجمان حماس نے کہا ہے کہ ثالث اور عالمی فریقین یقینی بنائیں، اسرائیل غزہ کے عوام کے خلاف دوبارہ جارحیت شروع نہ کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان حماس حازم قاسم نے اسرائیل کی غزہ پٹی پر جنگ کے خاتمےکی تصدیق کی ہے۔

حازم قاسم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے زور دیا کہ ثالث اور بین الاقوامی فریقین اسرائیل کے طرزِ عمل پر نگرانی جاری رکھیں۔

ثالث اور عالمی فریقین یقینی بنائیں کہ کہیں اسرائیل غزہ کے عوام کے خلاف جارحیت دوبارہ سلسلہ شروع نہ کردے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید