• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔جس کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل کی 12ویں، محمد رضوان 20 ویں جبکہ بابراعظم کی 24ویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی اور پاکستان کے نعمان علی کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 7 درجہ بہتری کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ کی پہلی پو زیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقہ کے کاربن بوش 2 درجہ بہتری کے بعد 12 ویں جبکہ کگیسو ربادا ایک درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے رینکنگ 

نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ 

افغانستان کے ابراہیم زدران 8 درجہ لمبی چھلانگ کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

بھارت کے روہت شرما ایک درجہ تنز لی کے بعد تیسرے جبکہ پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ ان کے علاوہ، افغانستان کے محمد نبی 6 درجہ بہتری کے بعد 50 ویں نمبر پر آگئے۔

افغانستان کے راشد خان ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبر ون بولر بن گئے۔

راشد خان 5 درجہ بہتری کے بعد نمبر ون بولر بنے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج ایک درجہ تنز لی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی 19 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون آل راونڈر بن گئے اور زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان 2 درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید