• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹزم سے آگاہی، پاکستانی کینیڈین قیصر صغیر میو کی ٹورنٹو سے ملٹن ٹاؤن ہال تک واک

پاکستانی کینیڈین قیصر صغیر میو نے آٹزم کے حوالے سے آگاہی کے لئے ٹورنٹو سٹی ہال سے ملٹن ٹاؤن ہال تک 50 کلومیٹر واک کی۔ ملٹن پہنچنے پر شہر کے میئر گورڈن کرینٹز، مقامی رہنما ندیم اکبر کھٹانہ اور کونسلر سیمی اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔ 

یہ تیسرا سال ہے کہ قیصر صغیر میو آٹزم کے لیے یہ چیئرٹی واک کر رہے ہیں۔ پہلے سال انہوں نے ٹورنٹو سے مسی ساگا تک واک کی، دوسرے سال ٹورنٹو سے برامپٹن اور اس سال ملٹن کی سمت طویل فاصلہ طے کیا۔ 

قیصر صغیر میو نے بتایا کہ انہوں نے اس مقصد کا انتخاب اس لیے کیا تاکہ عوام میں آٹزم کے شکار بچوں اور ان کے والدین کو درپیش چیلنجز کے بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے۔ 

انھوں نے کہا میں تمام والدین اور خاندانوں کے لیے کام کر رہا ہوں، جب لوگوں کو تعلیم اور آگاہی حاصل ہوگی تو معاشرہ بہتر بنے گا اور ایسے بچے بھی خود کو زیادہ بہتر محسوس کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید