بالی ووڈ اداکارہ زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان ہیں، انہوں نے فحش اور غیر اخلاقی تبصروں پر شدید ردعمل دیا ہے۔
38 سالہ زرین خان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ وہ جیسے ہی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں گندے، فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے آنے لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری پوسٹ چاہیے خوشگوار ہو، ذاتی تجربے یا افسوسناک واقعے سے متعلق ہو، مجھے اس دوران مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری پوسٹس پر آنے والے تبصرے آن لائن ہراسانی کی سنگین مثال ہیں، کیا میرے فالوورز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟ کوئی مجھے سمجھا سکتا ہے کہ ’یہ چکر کیا ہے؟‘
زرین خان کی پوسٹ پر کئی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے حق میں آواز بلند کی تو کئی نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹس پر بڑھتی بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ ٹرولز کو نظر انداز کریں۔
اداکارہ نے 2010ء میں سلمان خان کے مقابل فلم ’ویر‘ سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ہاؤس فل 2، ہیٹ اسٹوری 3 اور اکثر 2 جیسی فلموں میں پرفارمنس دی جبکہ اُن کی آخری فلم 2021ء میں ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے ریلیز ہوئی تھی۔