سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔
پاکستان ٹیم ایک بار پھر برتری لینے کے باوجود میچ ہار گئی، ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی یہ دوسری شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔
ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ کے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔
دوسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے لوڈولف روکو نے 19ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، 26ویں منٹ میں پاکستان کو ملنے والے پنالٹی کارنر کو سفیان خان نے گول میں بدل کر مقابلہ برابر کردیا۔
یوں ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، تیسرے کوارٹر میں کھیل میں تیزی آئی اور سفیان خان نے ایک اور گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلا دی، لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور نیوزی لینڈ کے جکارتا کلیبرٹ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
کھیل کے اختتام سے 7 منت قبل ویٹلی اسٹون جارڈن نے گول کرکے برتری دلائی، جو اختتام تک برقرار رہی، نیوزی لیند کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی کامیابی تھی۔