• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، فلسطینیوں کو اپنی زندگیاں اپنے طریقے سے گزارنے دے: سابق برطانوی وزیراعظم

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کو اپنی زندگیاں اپنے طریقے سے گزارنے دے۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیرِاعظم نے کہا کہ اسرائیل کو سمجھنا ہوگا کہ فلسطینیوں کو بااختیار بنائے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں ہے۔

سابق برطانوی وزیرِاعظم نے غزہ میں امن کے قیام کے حوالے سے حالیہ پیشرفت کو امید افزا قرار دیا ہے۔

غزہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا علاقہ ہونا چاہیے جس کا انتظام فلسطینی سنبھالیں مگر یہ کام حماس کے بغیر ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے ذریعے لایا جاسکتا ہے، یہی وہاں بہتری کے لیے بہترین حل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید