اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے اسرائیل پر الزام لگایا کہ جنگ بندی کی شرائط کے تحت جن علاقوں میں اسرائیلی فوج تعینات کی گئی ہے وہاں شہریوں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں نے تازہ ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نیتجے میں 2 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے نابلس اور قلقیلیہ سے 4 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ مصر کے ساتھ مل کر رفح کراسنگ کو لوگوں کی آمد و رفت کے لیے کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں تاہم رفح کراسنگ کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ امن منصوبے کے اگلے مرحلے میں اس وقت تک کوئی پیش رفت نہیں ہو گی جب تک حماس تمام 28 یرغمالیوں کی باقیات واپس نہیں کر دیتی۔