• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 33 ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز پولیس کے خصوصی ٹیسٹ میں فیل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) آئی جی سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے عہدوں پر تعینات افسران کی اہلیت کے امتحان میں 52 افسران شریک ہوئے تھے جن میں سے 33 ڈی ایس پی انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جبکہ صرف 21پاس ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے صوبے میں سب ڈویژنل پولیس افیسر اور مختلف تھانوں میں ابھی بطور ایس ایچ او سمیت کل 55 افسران کیلئے اسپیشلائزڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس میں کیا گیا تھا۔ جس کی نگرانی ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو کی ٹیم نے کی۔ ان افسران کو سینٹرل پولیس آفس میں اسپیشلائزڈ ٹریننگ ورکشاپ کرائی گئی۔ جس کے اختتام پر مذکورہ افسران کے پیشہ وارانہ ٹیسٹ لیے گئے۔ جن میں سے صرف ایک ڈی ایس پی سمیت صرف 21 افسران پاس ہوئے 28 ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز فیل ہوگئے اور تربیت کے درمیان سے 4 افسران کو ڈراپ کر دیا گیا اور دو افسران کی رپورٹنگ نہیں ہوئی۔ فیل ہوئے افسران میں 8 ڈی ایس پی اور 20 ایس ایچ اوز میں 10 انسپیکٹر اور 10 سب انسپیکٹر شامل ہیں۔ فیل ہونے والوں میں ڈی ایس پی علی حسن شیخ، حبیب الرحمن لاشاری، عبدالغفور چانڈیو، کریم بخش بلوچ، سید محمد غیور، محمد صادق، شوکت علی ملہن، بہرام خان پنہور، ایس ایچ اوز میں انسپیکٹر عبدالستار مگسی، عبدالواحد بلوچ، زاہد اللہ لودھی، سید شمشاد حیدر شاہ، جابر حسین لاہوری، سید مشتاق حسین شاہ، احمد خان خاصخیلی، نواز علی زرداری، امید علی جاگیرانی اور عبدالحفیظ رند، سب انسپکٹر راجہ سانور عمران، سعد قمر زمان، محمد جاوید، مظہر علی کانگو، محمد اکبر خان، اللہ یار بدھرا، الطاف حسین وڈھو، عطاءاللہ میرانی اور محمد یوسف شامل ہیں۔ صرف ایک ڈی ایس پی پرویز اسلم جونیجو، انسپیکٹر امجد انور، شہزاد رضا قاضی، شبانہ ناز، غلام مرتضی کاکا، خرم شاہ، محمد اسحاق، حکیم علی کھوسو، شاہ نواز مہر، سب انسپیکٹر سرفراز راجپوت، مجیب الرحمن خالد حسین دشتی، نور احمد لغاری، اصغر علی، محسن ابرار خانزادہ، دیدار علی بروہی، سرفراز راجپوت، عقیل احمد اور انور رحمان پاس ہوئے۔ ڈی ایس پی بدر عالم، اشتیاق غوری، نعیم احمد چاچڑ اور انسپکٹر عمران بخش لاشاری کو دوران ٹریننگ دیگر وجوہات پر ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید