لاہور(آصف محمود بٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9مئی کے کیسوں کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کے حوالے سے معاملات اور درپیش مشکلات پر پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کا غیر معمولی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ صوبائی وزیر اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ایک مذہبی جماعت کی طرف سے دی گئی آج احتجاج کی کال اور لاء ریفارمز کمیٹی کو فنڈز کے اجراء سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیگے۔