اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشنز ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی، اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی تعیناتیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وقار احمد (ریٹائرڈ سینئر گریڈ/بی ایس-22) نے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، جبکہ ظہور احمد (ریٹائرڈ سینئر گریڈ/بی ایس-22) اور عبدالمجید یوسفانی (ریٹائرڈ پاکستان کسٹمز سروس/بی ایس-21) نے ممبران کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان تعیناتیوں کا اطلاق گزشتہ ہفتہ سے ہوا ہے۔