کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نئے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، کراچی اور ایران کے درمیان تجارت کو 10ارب روپے تک بڑھانے پر اتفاق،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نئے تعینات ہونے والے ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پروزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان، بالخصوص سندھ کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ ملاقات کے دوران اکبر عیسیٰ زادہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کی۔قونصل جنرل نے سندھ میں حالیہ سیلابی نقصانات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔