کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں احتجاجی اموات پر شیخ حسینہ کیلئے سزائے موت کا مطالبہ، احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے پیچھے شیخ حسینہ ’’اصل منصوبہ ساز‘‘ قرار۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ایک خصوصی مقامی ٹربیونل کے پراسیکیوٹر نے جمعرات کو معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔