• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ترکیہ تجارت 2020 میں 5 ارب ڈالر تھی آج بھی وہی

لاہور(آصف محمود بٹ) ترکی کے پاکستان میں سفیر عرفان اروغلو (Irfan Neziroglu) نے کہا ہے کہ 2020میں دونوں ملکوں کے درمیان جب تجارت پر بات ہوئی تو اس کا ٹارگٹ 5ارب ڈالر رکھا گیا جو آج 2025ء میں بھی اتنا ہی ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون بہترین لیکن دوسرے شعبوں میں بھی اس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کے ٹریڈ والیم کا زیادہ تر حصہ دفاع پر مشتمل ہے۔ پاکستان ترکی میں بہت محدود اشیاء ایکسپورٹ کرتا ہے۔ ترکی ایکسپورٹ کرنے کیلئے پاکستان کو نئے آئٹمز شامل کرنا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس آمد پر صدر فہیم الرحمن سہگل سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ترکی کے سفیر عرفان اروغلو نے کہا کہ موجودہ سال پاکستان کے ساتھ لیڈرشپ کی سطح پر متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں جن میں آذربائیجان، شرم الشیخ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور ترکی میں ہونے والے ملاقاتیں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید