• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں، دولت دو سال میں دگنی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیرترین گلوکارہ بن گئیں ،دولت دو سال میں دگنی۔ 2023میں ارب پتی بننے والی ٹیلر سوئفٹ کی دولت اب 2.1ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اور میوزک انڈسٹری کی سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی دولت میں ایک اور ارب ڈالر کا اضافہ کر لیا ہے، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 2.1 ارب ڈالر (تقریباً 595 ارب پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ٹیلر سوئفٹ 2023 میں ارب پتی بنی تھیں، لیکن صرف دو سال میں ان کی دولت تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔ وہ اب دنیا کی سب سے امیر خاتون موسیقاربن چکی ہیں، اور دولت کے لحاظ سے ریہانا سمیت تمام دیگر خواتین گلوکاراؤں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید