کراچی ( نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ چینی روابط رکھنے والے سرمایہ کار گروپ کی جانب سے ٹیلی گراف اخبار کی خریداری پر قومی سلامتی کے خدشات کے باعث تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔اماراتی شاہی خاندان کی دولت سے جڑے ریڈ برڈ کیپٹل کا 500 ملین پاؤنڈ کا مجوزہ سودا زیرِ غور ہے۔ برطانوی ایوانِ بالا میں سوالات کے جواب میں وزیرِ ثقافت بیروںیس ٹوائیکروس نے کہا کہ قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مداخلت کی حد "کم" ہے، اور ٹیلی گراف کی کسی بھی فروخت کا جائزہ اسی قانون کے تحت لیا جائے گا۔