• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کے وی لاگ چینل کیخلاف پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)  سوشل چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان ملک، سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر کے خلاف بلوچستان کے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی طرف سے ان کے مینیجر نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ بلوچستان کے ضلع حب کے بیروت تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 185/25 میں علی حسن زہری کے مینیجر علی اصغر مدعی ہیں۔ مقدمہ میں پیکا آرڈیننس بھی عائد کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق چینل  میں ایک پروگرام بڑے پیمانے پر نشر کیا جا رہا ہے۔ متنازعہ پروگرام میں میر علی حسن زہری کی شہرت اور نقصاق کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ جس میں ان سے متعلق ہتک آمیز الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مدعی کے مطابق علی حسن زہری کو سسٹم کا مرکزی آپریٹیو قرار دیا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی جعلسازی میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور حراساں کرنے کیلئے مذموم عزائم کے شامل ہیں۔ وہ بلوچستان کے حلقے کے لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پروگرام سے ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچا ہے۔ ایف آئی آر میں سید ممتاز عالم غازی، محمد حسین بخش، فرحان ملک، اسامہ الطاف، سید کاظم رضوی، فرید دلاری کے علاوہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو ملی بھگت کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش انسپکٹر ریاض حسین کھوکھر کے سپرد کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید