• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکرون کے نامزد وزیراعظم عدم اعتماد کی دو تحریکوں سے بچ نکلے

پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے نامزد کردہ وزیراعظم سِباسٹیان لیکورنو دو الگ الگ عدم اعتماد کی تحریکوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی حکومت برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پہلی تحریک بائیں بازو کی جماعت “فرانس انسویسے” (La France Insoumise) نے پیش کی تھی، تاہم اسے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہو سکی۔دوسری تحریک انتہائی دائیں بازو کی جماعت “نیشنل ریلی” (National Rally) کی جانب سے لائی گئی، مگر اسے بھی درکار ووٹ نہیں ملے۔
اہم خبریں سے مزید