• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں فورسز کے آپریشن، 50 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) پاکستان آرمی نے خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوراج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی ودیگر کا سیکورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر فتنہ الخوارج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے پاک فوج نے ناکام بنادی ۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات پر کیا، اس دوران فتنہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کے گھنٹے تک جاری رہا، ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید