کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے-الیکٹرک نےشیئرز فروخت کرنے کی تردید کر دی حصص کی فروخت سے متعلق خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کا مکتوب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیا گیا ہے، مکتوب میں شہریار چشتی کی جانب سے کے الیکٹر ک کے حصص فروخت کرنے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہےمکتوب میں کہا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک کی ملکیت کے ای ایس پاور لمیٹڈ (KESP) کے پاس ہے، جس میں شہریار چشتی کی براہِ راست کوئی سرمایہ کاری موجود نہیں KESP میں الجومیہ گروپ، ڈینہم انوسٹمنٹ اور ایس پی وی 21 سرمایہ کار ہیں خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس پی وی 21 کے ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ ہیں اور صرف وہی قانونی طور پر KESP میں حصص فروخت کرنے کے مجاز ہیں۔