• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر فضل الرحمٰن کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف متعین کرسکتے ہیں

اسلام آباد(محمد صالح ظافر،خصوصی تجزیہ نگار) مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمائے اسلام کو قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اپنے صوابدیدی اختیار کے تحت مولانا کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف متعین کرسکتے ہیں۔ اعلیٰ ترین پارلیمانی ذرائع نے جنگ /دی نیوز کو جمعرات کی شام بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کے ان تمام ارکان کو آزاد قرار دینے کے بعد جن کی وابستگی تحریک انصاف سے رہی ہے اب تحریک انصاف کے جیل سے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف بنانا شدید مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے وہ حزب اختلاف میں شامل ہیں اور وہ اپنی پارٹی بلوچستان کی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے اکلوتے رکن ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب خان کوسزائے قید سنائے جانے اور نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد آئندہ پیر کو شروع ہو نے والا قومی اسمبلی کا لگاتار چوتھا اجلاس ہوگاجس میں کوئی رکن قائد حزب اختلاف نہیں ہوگا اور اس کی نشست جو قائد ایوان، وزیراعظم کی کرسی سے متصل ہوتی ہے خالی رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید