• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابِ دوستی بارڈر کراسنگ پر صبح سویرے افغان حملہ کے بعد پاک فوج نے زبردست جوابی کارروائی کی

اسلام آباد (قاسم عباسی) بابِ دوستی بارڈر کراسنگ پر صبح سویرے افغان حملہ کے بعد پاک فوج نے زبردست جوابی کارروائی کی ،چمن سرحد پر آئی ای ڈی حملہ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 180 سے زائد شدت پسند ہلاک، بابِ دوستی بارڈر کراسنگ پر صبح سویرے افغان سرزمین سے حملہ کیا گیا، پاک فوج نے آرٹلری اور فضائی آپریشن کے ذریعے نو سرحدی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔ شدت پسندوں کی ہموی گاڑیاں اور آٹھ ٹینک نشانہ بنے، قندھار میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر ایف16 اور اقنچی ڈرونز کا بڑا حملہ، 100 شدت پسند مارے گئے۔ کابل سمیت افغانستان کے دیگر علاقوں میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئیں۔ جمعرات کی صبح پاک افغان سرحد پر صورتِ حال انتہائی سنگین رخ اختیار کر گئی جب افغانستان کی جانب سے موجود شدت پسندوں نے چمن کے قریب بابِ دوست بارڈر کراسنگ پر ایک دیسی ساختہ بم (IED) حملہ کیا۔ یہ حملہ صبح تقریباً 6 بجے ہوا جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے زبردست جوابی کارروائی کی گئی، جس میں افغان سرزمین پر موجود متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ ایک اعلیٰ دفاعی ذریعے کے مطابق شدت پسندوں نے حملے سے قبل علاقے میں اضافی نفری بھیجی تھی تاکہ سرحدی چوکی کو غیر مستحکم کیا جا سکے۔ حملے کے بعد پاک فوج نے آرٹلری اور فضائی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا، جس میں سرچ آپریشن بھی شامل تھے۔ ابتدائی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیرِ قبضہ نو بڑی سرحدی چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ مزید کارروائی میں شدت پسندوں کے استعمال میں آنے والی ہموی (امریکی ساختہ نیم بکتر بند گاڑیاں) کو بھی نشانہ بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ جوابی کارروائی کا دائرہ صرف سرحدی علاقے تک محدود نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار میں شدت پسند گروہ کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا، جہاں سے مبینہ طور پر حملہ آوروں کو بھیجا گیا تھا۔ ایف 16 طیاروں اور اقنچی (Akinci) ڈرونز کے ذریعے 2,000 پاؤنڈ وزنی بم گرایا گیا، جس کے نتیجے میں 180 سے زائد شدت پسند ہلاک اور تقریباً 500 زخمی ہوئے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے استعمال میں آنے والے آٹھ ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید