اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ٹیکسٹائل صنعت پر بحران کے بادل: برآمدات میں کمی پر پی ٹی سی کی تشویش ناک وارننگ، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کُل برآمدات گر کر 7.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 7.89 ارب ڈالر تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا برآمدی شعبہ بحران کا شکار ہے، اور ملک کا سب سے بڑا صنعتی معاون یعنی ٹیکسٹائل (کپڑے کا) شعبہ ایک ایسی صورتحال سے دوچار ہے جسے ماہرین ایک طویل المدتی گراوٹ یا تباہی قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے اپنی سہ ماہی برآمدی رپورٹ (جولائی – ستمبر 2025) میں فوری نوعیت کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس رپورٹ میں قومی برآمدی کارکردگی میں تیز گراوٹ کو ظاہر کیا گیا ہے