کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین افراد زیادہ تر امریکا کے شہروں میں مقیم ہیں،نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے10میں سے7امیر ترین شہر امریکا میں ہیں ، نیویارک میں انتہائی دولت مند افراد کی سب سے زیادہ تعدادرہتی ہے ۔ دیگر شہر وں میں ہانگ کانگ، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، شکاگو، ٹوکیو، لندن، ڈلاس، واشنگٹن اور ہیوسٹن شامل ہیں۔برنس انسائیڈر کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے امیر ترین افراد کی سب سے بڑی تعداد امریکی شہروں میں مقیم ہے۔ 10 ایسے شہر جن کی فہرست میں سات شہر امریکہ کے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیویارک وہ شہر ہے جہاں دنیا بھر کے "الٹرا ویلتھی" افراد کی سب سے بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شہر دولت مند افراد کی کشش کا مرکز بن چکا ہے، جہاں بڑے سرمایہ کار، کاروباری رہنما اور بین الاقوامی شخصیات مشترکہ مالی مراکز، خدمات اور انفراسٹرکچر کی دستیابی کی وجہ سے رہتے ہیں۔